اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی۔
تفصیلات مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی مجوزہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کیساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات پر بھی مشاورت ہو گی جبکہ کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چک شہزاد میں واقع سیکرٹریٹ میں شام 6 بجے ہو گاجس کی صدارت پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
09:06 AM, 7 Mar, 2022