عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008ءکے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

08:49 AM, 7 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے جو 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 128 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 124 ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ 
اسی طرح گیس کی قیمت 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کر گئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اور فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ 
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد صرف تیل یا گیس ہی نہیں بلکہ گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزیدخبریں