وزیراعظم نے دوووٹ زیادہ لے کر پی ڈی ایم کی ناک کاٹ دی ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

10:55 PM, 7 Mar, 2021

لاہور، معاون خصوصی  وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی فتح سیاسی یتیموں سے برداشت نہیں ہورہی ۔ اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی وزیراعظم نے دو ووٹ زیادہ لے کر پی ڈی ایم کی ناک کاٹ دی ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سیل سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم کی کامیابی سیاسی یتیموں سے برداشت نہیں ہورہی ۔

ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے ۔ایک دھڑے کی قیادت جعلی راجکماری کررہی ہیں ۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم پر انہوں نے کہا کہ کسی کارکن کو خواتین کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے ۔پارلیمنٹ کے باہر ن لیگ والوں نے گالیاں دیں اور  تحریک انصاف کے کارکنوں کو اشتعال دلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہاں پی ٹی آئی کے کارکن اکٹھے تھے ن لیگی وہاں کیوں گئے ۔ جعلی راجکماری قوم کے بچوں کو لڑانا چاہتی ہے ۔

مزیدخبریں