ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی " ساحل " نے جیت لی
پاکستان ڈربی لاہور کے ریس کلب میں ہوئی ۔ 2400 میٹر کی گھڑ دوڑ میں 9 گھوڑے اور گھوڑیاں شامل تھیں ۔ریس سے قبل ہی خواجہ عاطف کا گھوڑا ساحل فیورٹ قرار دیا جارہا تھا ۔
جب گھڑ دوڑ شروع ہوئی تو مقابلہ کانٹے دار تھا اس وقت کوئی نتیجہ قائم کرنا مشکل لگ رہا تھا لیکن بہت جلد خواجہ عاطف کے گھوڑے ساحل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ریکارڈ وقت میں کامیابی حاصل کی ۔ پاکستان ڈربی میں گورنر کا دوسرا اور بگ موو کا تیسرا نمبر رہا ۔
فاتح مالک نے جیت کی خوشی میں نوٹوں اور پھولوں کی بارش کر دی ،اسٹیورڈ لاہور ریس کلب فخر امام نے انعامات تقسیم کیے، فاتح کو 20 لاکھ روپے انعام دیا گیا ۔
اس موقع پر گھڑدوڑ کے شوقین حضرات کی بڑی تعداد موجود تھیں جنہوں نے اس مقابلے سے لطف اٹھایا بلکہ اس طرح کے مزید ایونٹ کے انعقاد کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔