اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ ہے کہ سینئرقیادت کی کرائےکےغنڈوں کےہاتھوں تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس حملےکی بہت بڑی قیمت چکانی ہوگی،دوتھپڑماروگےدس تھپڑماریں گے۔
مسلم لیگ ن کے 6 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ کل شاہدخاقان،مریم اورنگز یب ،مصدق ملک دیگررہنماوں سےطوفان بدتمیزی کی مذمت کی گئی۔ پارلیمنٹ لاجزکوبنکر بنایاہواتھاایسا لگا شمالی وزیرستان کا علاقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق مشاورت کی گئی ہے ۔آج اجلاس میں ڈسکہ الیکشن، کراچی ضمنی الیکشن اور لانگ مارچ کے حوالے سے بات کی گئی۔چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔
مریم نواز نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کارکنوں کےپلےکارڈزپرگالیاں لکھی ہوئی تھیں۔مفتاح اسماعیل کو این اے 249کراچی کیلئےامیدوارکھڑاکرنےکافیصلہ کیاہے۔زبردستی ووٹ لینےکامطلب ہےعمران خان تم کوعلم ہوگیاتمہاراوقت آگیاہے۔
ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ عمران خان خودکوطفل تسلی بھی نہیں دےسکتاکیونکہ پتاہےاعتمادکاووٹ کیسےلیا۔کل دھونس اورغنڈہ گردی سےاعتمادکاووٹ لیاگیا۔ن لیگ چھوٹی نہیں بلکہ بڑی ریس کا گھوڑا ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کےایم این ایزہمارےساتھ رابطےمیں ہیں۔اعتماد کے ووٹ کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں۔اخلاق اور تہذیب کا بھاشن اپنے پاس رکھیں۔