پی ڈی ایم ذاتی مفاد کے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے ، شبلی فراز

07:56 PM, 7 Mar, 2021

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا  ہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لیڈران اپنی دولت بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

شبلی فراز  نے کہا  کہ اپوزیشن کمزور اخلاقی بنیادوں پر کھڑی ہے، دولت بچانے کےلیے مہم شروع کرنے والوں کو بری طرح ناکامی ہوئی ہے۔کل اپوزیشن کی باڈی لینگویج ہارے ہوئے جواری کی طرح تھی۔

ان کا کہنا تھا  کہ  پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اب صوبائی جماعتیں بن چکی ہیں، پی ڈی ایم کےلیڈران اپنی دولت بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ جن سیاستدانوں نے ملک کو نقصان پہنچایا انہیں وزیراعظم عمران خان نہیں چھوڑیں گے، پی ڈی ایم جہاں کہے گی ہم وہاں انہیں شکست دیں گے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا ہے، غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور عوام تک اس کے فوائد جلد پہنچنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے خاتمے اور قیمتوں کے کنٹرول کے لئے جلد میکانیزم تیار کرلیں گے ۔ 

مزیدخبریں