راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ، ایس ایچ او میاں عمران شہید

07:16 PM, 7 Mar, 2021

راولپنڈی : راولپنڈی میں کچہری کے قریب فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس میاں عمران شہید ہوگئے۔۔ میاں عمران اہل خانہ کے ساتھ گاڑی میں گھر سے نکلے تو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی ۔

نیو نیوز کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایس ایچ او میاں عمران شہید ہوگئے ۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او میاں عمران کو ٹارگٹ کر کے شہید کیا گیا۔ میاں عمران کی شہادت سے پولیس فورس ایک دلیر اور بہادر افسر سے محروم ہوگئی۔ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راول پنڈی پولیس کے بہترین افسر انسپکٹر عمران عباس دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر والد کے نقش قدم پر چلے ہیں ان کے والد کو بھی شہید کردیا گیا تھا ۔پولیس کے مطابق خطرات کےباوجود میاں عمران عباس نے جرائم پیشہ افراد کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔مظلوم کا ساتھ دیا اور ظالم سے ٹکراگیا ۔اہلیہ اور بچوں نےکہا فورس چھوڑ دیں لیکن انکار کردیا۔

سی پی او محمد احسن یونس  کا کہنا ہے کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جاۓ گا، ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں