لاہور ، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کی لاہور میں مصروفیات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ " ہائے رے ہوس اقتدار "
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کا پرچی شہزادہ شدید تذبذب کا شکار ہے ،اب سیاسی بلونگڑے کو کرپٹ ولی عہد کےہاں بھی پیش ہونا پڑاہے ۔پہلے انہیں صرف جعلی راجکماری کے دربار میں حاضری دینا پڑتی تھی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کی تھی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے یوسف رضا گیلانی کی حمایت مانگی تھی ۔ حمزہ شہبازشریف نے بلاول بھٹو کی طرف سے یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ کے الیکشن میں حمایت پر آمادگی کا اظہار کیا تھا ۔