چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت

05:43 PM, 7 Mar, 2021

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور یوسف رضا  گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چودھری برادران کے گھر پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے چودھری برادران سے سینیٹ چیئرمین کے لیے ووٹ مانگ لیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت نے اسلاآباد میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ہوئی ہنگامہ آرائی پر اظہار افسوس کیا۔ ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام چودھری برادران تک پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی ،سینیٹ انتخابات، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے چودھری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق ابھی چودھری برادران نے بلاول کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری برادران نےچیئرمین سینیٹ کےالیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی ہے ۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہیں،حکومت کوپہلےہی یقین دہانی کراچکےہیں۔ ہماراشیوہ نہیں کہ کسی سےایساوعدہ کریں جوہمارےاصولوں کےخلاف ہو۔ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھر آئے ۔ان کی عزت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں