چولستان: طلبہ،طالبات  اور اساتذہ کا ایک دن جوانوں کے ساتھ

05:34 PM, 7 Mar, 2021

بہاولپور : پاک فوج کی چولستان میں ٹریننگ مشقیں جاری ہیں۔ 500سے زائد طلباء و طالبات اور اساتذہ نے ایک دن چولستان میں جوانوں کے ساتھ گزارا۔مقصد نوجوان نسل کو پاک فوج کی دفاعی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیت سے آگاہ کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ کو پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت سے متعلق ایک عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔ طلبہ نے ٹینک اور اے پی سی کی سواری کی۔ طلبہ نے پاک فوج کے زیرِ استعمال اسلحہ اورجنگی آلات کا بھی جائزہ لیا۔

طلبہ  نے کور کمانڈر بہاولپور سے ملاقات کی ۔ طلبہ نے مُلکی سالمیت و استحکام کیلئے پاک فوج کے عزم و ایثارکو سراہا۔

مزیدخبریں