کراچی: شاہین شاہ آفریدی اور سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کے درمیان منگی کی خبروں کے بعد شاہد آفریدی کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاہین کے خاندان نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا ہے۔ دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔ رشتے آسمانوں میں بنتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر اللہ کو منظور ہوا تو یہ رشتہ بھی ہوگا۔ میری دعائیں شاہین آفریدی کے ساتھ ہیں ۔اللہ تعالیٰ شاہین آفریدی کو میدان اور میدان سے باہر کامیابی عطا کرے۔
شاہد آفریدی کی طرف سے نیک خواہشات کے اظہار پر شاہین شاہ آفرید ی نے شکریہ ادا کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شاہد آفریدی قوم کا فخر ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو سب آسان ہوگا۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی کیونکہ شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی اپریل 2018ء میں پاکستان انٹرنیشنل ٹیم میں کھیلنا شروع کیا اور دسمبر 2018ء میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ٹیسٹ میچ کیریئر کی شروعات کی تھی۔