ٹویٹر کے سی ای او کا پہلا ٹویٹ کروڑوں روپے میں فروخت

01:16 PM, 7 Mar, 2021

کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کا پہلا ٹویٹ کروڑوں روپے میں فروخت ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیک ڈورسی کے ٹویٹ کی قیمت ریکارڈ اکتیس کروڑ چالیس لاکھ روپے لگائی گئی تھی اور اسے اسی قیمت پر فروخت کر دیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیک ڈورسی نے جب اکیس مارچ 2006ء کو اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا تو انہوں نے لکھا تھا کہ میں نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

ٹویٹر کے سربراہ جیک ڈوسری نے اپنا یہ ٹویٹ ٹویٹس کی خرید وفروخت کرنے والی آن لائن مارکیٹ میں پیش کیا تھا۔

اس ویب سائٹ پر صارفین اپنے دستخط کیساتھ اپنے ٹویٹس بیچ سکتے ہیں بلکہ انھیں خرید بھی سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک ڈورسی کا یہ ٹویٹ بھاری رقم کے عوض کرپٹو کرنسی ٹرون کے مالک جسٹن سن نے خریدا ہے۔ خیال رہے کہ ویلیو ایبلز سے ٹویٹس خریدنے والے صارفین کو ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے۔ 

خیال رہے کہ جیک ڈورسی کی جانب سے 2006ء میں کی گئی یہ ٹویٹ صرف اسی وقت تک عام لوگوں کو نظر آئے گی جب تک وہ خود چاہیں گے کہ ایسا ہو۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2019ء میں دنیا کے امیر ترین شخص وارن بفٹ کیساتھ دوپہر کا کھانا کھانے کا موقع جسٹن سن نے 70 کروڑ سے زیادہ رقم کے عوقض نیلامی میں حاصل کیا تھا، ان کا مقصد تھا کہ وہ وارن بفٹ کو بٹ کوائن کی اہمیت سمجھا سکیں لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تھے۔

(بشکریہ نئی بات)

مزیدخبریں