اسلام قبول کرنیوالی خاتون بائیکر  روزی گیبریل  نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

اسلام قبول کرنیوالی خاتون بائیکر  روزی گیبریل  نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

لاہور: ( ویب ڈیسک) پاکستانیوں کا دل جیتنے والی کینیڈین خاتون بائیکر روزی گیبریل ایک پاکستانی کو دل دیتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

تفصیل کے مطابق روزی گیبریل نے نوجوان پاکستانی بائیکرعدیل میر سے شادی کر لی، جن کا تعلق لاہور سے ہےاور روزی گیبریل کی طرح موٹو ٹوریسٹ ہی ہیں۔

خاتون بائیکر روزی گیبریل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ پاکستان آؤں گی اورنہ صرف اس ملک ، یہاں کے لوگوں اور خصوصاً ایک شخص سے پیار میں مبتلا ہو جاؤنگی۔میں ہمیشہ سے زندگی میں ایسے شخص کی تلاش میں تھی جو جو میرابہترین دوست اور ساتھی ہو۔
یاد رہے کہ روزی گیبریل نے کچھ عرصہ پہلے اسلام قبول کر لیا تھا،کینیڈین خاتون بائیکر موٹر سائیکل پر پورےپاکستان کی سیر کر چکی ہیں، انہوں نے بلوچستان سے لیکر گلگت بلتستان تک کا سفر کیا اور پاکستان سے بے حد متاثر ہوئیں۔

ؓ