بیجنگ: چینی صوبہ ووہان سے پھیلنے والے خطرناک ترین وائرس کرونا کے متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد3ہزار4سو ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کروناوائرس دنیا بھر میں انتہائی تیز رفتاری سے پھیلنے والا وائرس بن گیاہے۔اور جاپانی کروز شپ میں پھنسے اکیس امریکی شہریوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے ساتھ دنیا بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز(جمعہ کو)سات نئے ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ ممالک کی تعداد 90ہوگئی ہے جہاں اس وائرس کی موجودگی کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی ہے۔وائرس کی وجہ سے عالمی تجارت میں کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹس گرگئی ہیں۔