پشاور: پشاور بی آر ٹی منصوبے کی ایک اورتاریخ کا اعلان کردیا گیا ،مشیراطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر نے کہا ہے کہ بی آرٹی منصوبے کا افتتاح جون سے قبل کیاجائے گا،بی آر ٹی کیلئے ہم عوام کو سرپرائز دیں گے ۔
مشیر اطلاعات کے پی اجمل وزیر نے کہاہے کہ رشکئی کے اقتصادی زون کی منظوری ہو چکی ہے،رشکئی اقتصادی زون پر 4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی ،اقتصادی زون سے2لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،اجمل وزیرنے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے گزشتہ دور میں بھی رشکئی منصوبے پر کام ہوا۔
اجمل وزیر کا مزید کہناتھا کہ عورت مارچ عورتوں کا آئینی اور بنیادی حق ہے،اسلام اور روایت میں رہ کرہم بھی مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن احساس پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے،وزیراعظم کے پروگرام سے غریب آدمی کو ریلیف مل رہا ہے ۔