کرونا وائرس، پاکستان کو 5 ارب ڈالرز نقصان، 9 لاکھ افراد بیروزگار ہونیکا خدشہ

08:52 AM, 7 Mar, 2020

اسلام آباد: چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے عالمی معیشت کو 77 سے 347 ارب ڈالر تک نقصان ہو سکتا ہے جبکہ بدترین صورتحال ہوئی تو پاکستان کو تقریباً پانچ ارب ڈالرز کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے ممکنہ نقصانات پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کر دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلک بیماری سے عالمی معیشت کو 77 ارب ڈالر سے 347 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔

ای ڈی بی کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جہاں عالمی معیشت نقصان اٹھائے گی وہاں پر پاکستان کو تقریباً 5 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔ وائرس پاکستان کی زراعت کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کاروبار، تجارت اور پبلک سروسز کو 1 ارب 94 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں ہوٹل، ریسٹورنٹ، مینوفیکچرنگ، تعمیرات بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹرانسپورٹ اور یوٹیلیٹیز سروسز بھی زد میں آ سکتی ہیں، کرونا وائرس کے باعث پاکستان کی چین سے سپلائی لائن متاثر ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق وائرس سے پاکستان میں تقریبا ساڑھے 9 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں، یہ تخمینہ ممکنہ بد ترین صورت حال کو مد نظر رکھ کر لگایا گیا ہے۔ وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات سے معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں