ریاض: سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے آئیڈل اسٹار کمپنی کی 460 واشنگ مشینیں فنی خرابی کی وجہ سے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
وزارت نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں مذکورہ کمپنی کی واشنگ مشینیں ڈیلر کو واپس کردیں اور اس سے اپنی رقم نقد واپس لے لیں۔ دوسری جانب وزارت تجارت نے نسان کمپنی کی 2016-17 ماڈ ل کی ایلتیما 2491 کاروں کی مفت مرمت حکم دیدیا۔
ان گاڑیوں کے عقبی دروازے کا قفل درست نہیں۔