اسلام آباد: لکسمبرگ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے جس میں کمی کیلئے یورپی یونین کردار ادا کر رہی ہے جب کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لکسمبرگ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو احساس ہے پاکستان میں دہشت گردی، نفرت کا نشانہ خود مسلمان بنتے آئے ہیں۔ پاکستان اور یورپی یونین میں سمٹ سطح پر مذاکرات سے متعلق بھی بات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان کے ساتھ ماضی میں بھی اظہار یکجہتی کیا ہے اور یورپی یونین کو خدشہ ہے پاکستان میں اقلیتوں کیلئے جگہ کم ہو رہی ہے۔
FM of Luxembourg Jean Asselborn, called on FM Qureshi at FO today.
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) March 7, 2019
Wide range of regional and bilateral issues of mutual interest discussed.
Peace and security situation in the region also discussed
It was decided to enhance bilateral cooperation in multiple spheres@MFA_Lu pic.twitter.com/CT6JoemJCZ
لکسمبرگ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلح تنازع کسی کے حق میں نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جب کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے یورپی یونین کردار ادا کر رہی ہے۔
لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے جلد حل ہو۔ افغانستان میں امن سے پورے خطے میں استحکام ہو گا اور افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں جب کہ پاکستان کیلئے افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لکسمبرگ سے توانائی، مواصلات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ سے خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے اقدامات پر بھی روشی ڈالی۔