کرپشن ریفرنس، سابق سی ای او این ٹی ایس کی گرفتاری کا حکم

01:15 PM, 7 Mar, 2019

اسلام آباد: کرپشن ریفرنس میں سابق سی ای او این ٹی ایس کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔ ہارون الرشید کو 165 ملین روپے کرپشن ریفرنس میں گرفتار کیا جائے گا۔

احتساب عدالت نے ہارون الرشید کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

جج ارشد ملک نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہارون الرشید کو 21 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہارون الرشید سمیت 8 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ملزمان نے جعلی کنسلٹنٹس کی خدمات لے کر کرپشن کی تھی۔

مزیدخبریں