نیو یارک: پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ نے بھارتی دعووں کا پول کھول دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت تناؤ میں انٹرنیٹ نے لوگوں میں جھوٹ کا کلچر پھیلایا۔ نیویارک ٹائمز میں مضمون نگار نے کہا کہ بالا کوٹ میں بھارتی حملے کے ساتھ ہی جھوٹ کا آغاز ہو گیا تھا۔
بھارتی حکومت نے حملے موثر ہونے کا ویڈیو ثبوت پیش نہ کیا جبکہ پاکستان نے فوراً تصاویر جاری کر کے دکھایا کہ زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا حکومت دوست بیانیہ پیش کرنے میں بے تاب نظر آیا اور بھارتی میڈیا نے حملے کی جو تصاویر ایکسکلوسیو کے طور پر پیش کیں وہ پرانی نکلیں۔
2017 میں پوسٹ تصاویر کو بھارتی میڈیا نے حملے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا۔