سی پیک پروجیکٹ: گوادر پورٹ پر پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائگر لنگر انداز

11:14 PM, 7 Mar, 2018

گوادر: سی پیک پروجیکٹ کے تحت گوادر پورٹ پر پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائگر لنگر انداز ہوگیا۔ ایم ایس ٹائیگر پاک بحریہ کے جہازوں کی سیکیورٹی میں گوادر پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایس ٹائیگر پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس دہشت اور پی این ایس کرار کی سیکیورٹی میں گوادر پہنچا، اس سلسلے میں ایک استقبالیہ تقریب گوادر پورٹ پر منعقد ہوئی جس میں کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اور چین کے قونصلیٹ جنرل نے بھی شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ یہ نئی کنٹینر سروس گوادر پورٹ کو مشرق وسطی کی بندر گاہوں جبل علی، ابو ظہبی اور شارجہ سے منسلک کرے گی جب کہ پاک چین راہداری منصوبے کی کامیابی کے لیے بحری راستوں کی حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی ٹاسک فورس 88 ، سی پیک منصوبے کے تحت گوادر پورٹ اور اس کی طرف آنے والے بحری راستوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزیدخبریں