ریاض: محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران، ترکی اور دہشت گرد گروپوں کا 'سہ فریقی وہشت ناک اتحاد' ہے۔
یاد رہے کہ روس اور ایران کی جانب سے شام میں جاری خانہ جنگی میں صدر بشارالاسد کی مکمل حمایت اور تعاون کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے اتحادی امریکی مدد سے لڑائی میں مصروف ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ قطر کو عرب سربراہی کانفرنس سے باہر نہیں کیا جائے گا۔ جون 2017 میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سعودی اتحادیوں کی جانب سے قطر پر ایک الزام ایران سے تعلقات کے حوالے سے بھی تھا جو خطے میں سعودی عرب کا بڑا حریف ملک ہے اور ان پر یمن میں حوثی باغیوں کی مدد کا الزام بھی ہے۔