لاہور:پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارٹی ترجمان فرحت اللہ بابر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو سینیٹ میں کی گئی الوداعی تقریر کی وجہ سے نکالا گیا، فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں تقریر کی تھی کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہٹ گئی ہے ۔