راولپنڈی : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، ایف سی بلوچستان کا کوہلو اور میوند میں کارروائی ، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، ایف سی بلوچستان نے کوہلو اور میوند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ، دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔