نیویارک: فوربز نے امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پہلی بار چین کی دو شخصیات بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کی دو ٹیکنالوجی آن لائن فرم کے مالکان ما ہواٹینگ، جیک ما فوربز کی جاری کردہ امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ ٹینسینٹ کے مالک ما ہواٹینگ، جنھیں پونی ما کہتے ہیں ان کے اثاثوں کی کل تعداد 45.3 بلین ڈالرز ہیں۔ علی بابا کے مالک جیک ما جو کہ 39 بلین ڈالرز کے اثاثے رکھتے ہیں۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دو چینی کھرب پتی افراد دنیا کے 20 امیروں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمازون کے جیف بیزوس پہلے، مائیکروسافٹ کے بل گیٹس دوسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ پانچویں پوزیشن پر فائز ہیں۔