لاہور: ہائیکورٹ نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی عدم گرفتاری کے احکامات میں توسیع کر دی ، حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعو ہ کے سربراہ حافظ سعید کی گرفتاری کے احکامات میں مزید توسیع کر دی ، حکومت کو جواب داخل کرانے کے لیے مزید مہلت دے دی گئی ہے ۔
سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت کے وکلا نے جواب داخل کرانے کے لیے وقت مانگا جس پر عدالت نے انہیں مہلت دے دی۔
درخواست میں حافظ سعید کے وکیل اے ڈوگر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور بھارت کے دبائو پر پاکستانی حکومت ممکنہ طور پر درخواست گزار کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت، امریکا اور بھارت کو خوش کرنے کے لیے حافظ محمد سعید کو دوبارہ گرفتار یا نظربند کر سکتی ہے ، درخواست پر مزید کارروائی 4 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔