واشنگٹن:امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ایک اچھی صحت بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ کھانوں کو بار بار گرم کر کے کھانے سے گریز کیا جائے۔
ہاورڈ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فوڈز یا کھانوں کو بار بار گرم کر کے استعمال کرنے سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانوں میں زیادہ استعمال ہونے والی سبزی آلو کے سالن کو بار بار گرم کر کے کھانے سے اس میں ایک ایسا خطرناک بیکٹیریا پیدا ہوجا تا ہے جس سے آلو والا سالن ایک خطرناک زہر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے جو میرے لئے باعث فخر ہے‘
اس سے جسمانی کمزوری ، نظر کی کمی اور بڑھتی عمر میں لقوے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ تیل کو دوبارہ گرم کرکے دوسری ڈشز کی تیاری میں استعمال کرنا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے اور اسی کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور کینسر جیسی مہلک بیماریاں بھی پیدا ہوجاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فوربز نے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی،ایمزون کے چیف نے بل گیٹس سے پہلی پوزیشن چھین لی
جب ہم ان بیماریوں میں سے کسی بیماری کی لپیٹ میں آجاتے ہیں ۔ چائے دوبارہ گرم کرکے استعمال کرنے سے جگر کی خرابی، خون کی نالیوں کی بندش اوردل کے امراض لاحق ہوتے ہیں جبکہ چاول کو پہلی بار پکاتے وقت ان میں ایسے بیکٹیریا بنتے ہیں جو دوبارہ گرم کرنے پر تعداد میں دوگنے ہوجاتے ہیں اور یہ پیٹ کو خراب کرتے ہیں، پھر پیٹ مسلسل خراب رہنے لگتا ہے۔
اسی طرح چکن کو دوبارہ گرم کرکے استعمال نہ کریں، کیوں کہ دوبارہ گرم ہونے سے یہ ہضم نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ پالک کو دوبارہ گرم کرنے سے اس میں موجود نائٹریٹ خطرناک زہر بن جاتا ہے جو کینسر کا سبب بنتا ہے۔