فوربز نے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی،ایمزون کے چیف نے بل گیٹس سے پہلی پوزیشن چھین لی

12:57 PM, 7 Mar, 2018

پیرس:فوربز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے اور ایمزون کے چیف جیف بیزوس نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے پہلا نمبر چھین لیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فوربز میگزین نے 2018 ءکے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں کمی دیکھی گئی ہے اور ان کی فہرست کی درجہ بندی میں ان کا نمبر 544 ویں سے 766 تک پہنچ گیا جبکہ ان کی دولت تقریباً3.1 بلین ڈالر ہے جو کہ ایک سال میں 400 ملین ڈالر کم ہے۔

عرب امیرترین شخصیات کی فہرست میں سے سعودی شہزادہ الولید بن طلال کو خارج کردیا گیا ہے جبکہ اس میں مصر کے چھ امیر ترین افراد جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
1 جیف بیزوس ،ایمزون چیف
فہرست کے مطابق ایمزون کے چیف کی دولت کا حجم 112بلین ڈالر کے قریب پہنچ چکا ہے اور وہ فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔
2 بل گیٹس ،بانی مائیکروسافٹ
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اس فہرست میں پہلے سے دوسرے نمبر پر پہنچ چکے ہیں اور ان کی دولت کا حجم90 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔وارن بفٹ 84 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے،برنارڈ آرنلٹ 72.2 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 71 بلین ڈالر دولت کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔


فوربز کی جانب سے عرب دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق مصر کے ناسف ساوری 6.6 بلین ڈالر دولت کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سعودی شہزادہ الولید بن طلال کو اس فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں کرپشن کی وجہ سے شہزادوں کی گرفتاری اور رہائی کے بعد فوربز نے 10 سعودیوں سمیت 121 افراد کو اس فہرست سے خارج کردیا ہے۔ درجہ بندی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 7 افراد اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ مصر کے چھ افراد امیر ترین عرب شہریوں میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں