اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کے میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں میں ایک بار پھر کرپشن کا الزام عائد کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے میٹرو سمیت اورنج لائن منصوبوں کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی کرپشن کے باعث راولپنڈی میٹرو 5 ارب روپے کا نقصان کر چکا ہے اس پیسے سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین اسپتال بنایا جا سکتا تھا۔
مزید پڑھیں: 'جمہوریت کو ووٹ دینے کا وقت آئے تو عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں'
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب بھی میٹرو اور اورنج لائن جیسے منصوبوں کی تحقیقات ہو گی تو راز کھل جائے گا۔ خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کی تعمیر کا مقصد کمیشن، کک بیکس سے تجوریاں بھرنا تھا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کرپشن کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں