رباط:مراکش کی ماڈل و اداکارہ وائم عمار دھما نی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں کام کرنے کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وائم دھمانی نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان میں اپنے کام کے تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا نیا دورشروع ہوچکا ہے اور جس طرح نوجوان فلم میکرز اچھے موضوعات اورلوکیشنز کے ساتھ بہترین فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں ، اگراس کے ساتھ ساتھ غیرملکی فنکاروں کو بھی اپنی فلموں کا حصہ بنایا جائے تواس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فنکاروں کو بھارت نہیں جانا چاہیے: مہوش حیات
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں خود کوبہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے کام کو بہت سراہاگیا اورتھوڑے ہی عرصے میں میرا شمار مشرق وسطیٰ کی سپر سٹارز میں ہونے لگا۔ وائم دھمانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم کے لئے مجھ سے ہدایتکارشہزادرفیق نے رابطہ کیا اورمجھے اپنی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی جبکہ میرے لئے یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔
یہ بھی پڑھیں:مسلسل کام کے باعث دپیکا کمر کی تکلیف میں مبتلا
اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیرکا آغازمراکش سے بطورمیزبان کیا تھا۔ میزبانی کرتے ہوئے مجھے اداکاری کی پیشکشیں شروع ہوئیں تومیں نے پہلے اداکاری کی تربیت حاصل کی اوراسی طرح گلوکاری کی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔
یاد رہے کہ وائم عمار دھمانی کا تعلق مراکش سے ہے مگر وہ اب متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان فلموں عشق خدا،ہوٹل اورہجرت میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔