سعودی عرب میں پاکستانی محنت کش65 ریال کیلئے اپنی جان گنوا بیٹھا

09:45 AM, 7 Mar, 2018


جدہ :سعودی عرب میں صرف 65 ریال کیلئے ایک پاکستانی محنت کش اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایک پٹرول پمپ پر ایک وفادار اور محنت کش پاکستانی نے صرف 65 ریال کے لیے اپنی جان گنوا دی جبکہ والدین نے نہایت رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرنے والے شمریز کے جسمانی اعضاءعطیہ کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:اگر آپ نے سعودی عرب میں بغیر اجازت آن لائن یہ کام کیا تو ؟10ہزار ریال جرمانہ بھرنا پڑ سکتاہے

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی مشرقی صوبے کے ہی ایک پٹرول سٹیشن پر کام کرتا تھا۔ پٹرول پمپ پر آئے ہوئے کچھ لڑکوں کے گروپ نے پٹرول تو ڈلوا لیا لیکن 65 ریال ادا نہ کیے تھے،جس پر یہ پاکستانی کارکن گاڑی کی پچھلی سیٹ پر چڑھ کر انھیں روکنے کی کوشش کرنے لگا ۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز کے صہیب مقصود نے اپنی شاندار کارکردگی کا کریڈٹ سنگاکارا کو دیدیا

17 سالہ سعودی شہری نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گاڑی چلا دی جس سے پاکستانی کارکن گاڑی سے نیچے گر گیا اور اسے سخت چوٹیں آئیں جبکہ گاڑی میں موجود لڑکے جائے حادثہ سے فرار ہوگئے ،تاہم پولیس نے پیچھا کر کے سعودی لڑکے اور اسکے باقی دوستوں کو جن میں ایک خلیجی شہری بھی شامل تھا کو گرفتار کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں میں موبائل ہولڈر ز کے استعمال پر 4300 اومانی ریال جرمانہ کیا جا ئے گا، ذرائع

پولیس سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاکستانی کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ پاکستانی کارکن کا نام شمریزتھا اور اس کی عمر 26 سال تھی۔ شمریز کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے جبکہ 17 سالہ لڑکے کے علاوہ باقی تمام لڑکوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

مزیدخبریں