ملتان سلطانز کے صہیب مقصود نے اپنی شاندار کارکردگی کا کریڈٹ سنگاکارا کو دیدیا

08:38 AM, 7 Mar, 2018

شارجہ:اپنی جارحانہ 85 رنز کی بدولت ملتان سلطانزکو فتح سے ہمکنار کرانے والے مین آف دی میچ صہیب مقصود نے اپنی بہترین کارکردگی کا کریڈٹ سنگاکارا کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دو میچوں میں کارکردگی خاطر خواہ نہیں رہی لیکن سنگاکارا نے کافی مدد فراہم کی اور کہا کہ تم جلدی کرتے ہوئے اپنا وقت لو اور پھر کھیلو۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری، ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دیدی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پشاور زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کرنیوالی ملتان سلطانز کی ٹیم کے بلے باز صہیب مقصد نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے دو میچوں میں کارگر کارکردگی نہیں دکھا سکا لیکن کپتان اور انتظامیہ نے میری حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ دو میچوں میں کچھ نہیں ہوا تو کوئی بات نہیں ہے ابھی آگے دس میچ پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم میں تبدیلیاں کریں گے ، باقی میچ جیتنے کیلئے امید ہیں، فخرزمان

صہیب کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا اور 4500 ڈالر انعام دیا گیا۔صہیب کا کہناتھا کہ سنگاکارا نے مجھے کہا کہ جب تم 15 سے 20 گیندیں کھیل لو گے تو اندازہ ہو جائے گا کہ تم نے کون سے باﺅلر کوہدف بنانا ہے اور میں نے شروع میں 15 سے 20 گیندیں سنگلز اور ڈبلز ہی بنائیں۔

مزیدخبریں