پاکستان نے بھارت کے بلند ترین جھنڈے کو جاسوسی کا آلہ قرار دے دیا

بھارت کا بلند ترین جھنڈا، سرحد پر جاسوسی کا آلہ ہے

09:40 PM, 7 Mar, 2017

لندن : پاکستان نے بھارت کے بلند ترین جھنڈے کو جاسوسی کا آلہ قرار دے دیا۔ اٹاری سرحد پر نصب 110 میٹر بھارتی جھنڈا لاہور سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان نے واہگہ اٹاری سرحد پر نصب بھارت کے بلند ترین جھنڈے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔  اسلام آباد کا کہنا ہے کہ نئی دہلی بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

 اخبار کا مزید کہنا کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر بی ایس ایف سے شکایت کی، جس میں شبہات کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارتی پرچم کے کھمبے پر خفیہ طور پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کا مقصد علاقے کی جاسوسی کرنا ہے۔

  پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ جھنڈے کو مزید فاصلے پر لگایا جائے تاکہ لاہور سے وہ نہ دیکھا جاسکی، بھارتی حکام کے مطابق بین الاقوامی سرحدی قوانین کے مطابق 200 میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔ بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر انیل جوشی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا قومی پرچم ہے کوئی ہمیں اسے لہرانے سے نہیں روک سکتا۔

بھارتی پرچم 110 میٹر لمبا اور 24 میٹر چوڑا ہے جبکہ جس پول پر اسے نصب کیا گیا ہے اس کا وزن 55 ٹن ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اٹاری واہگہ سرحد پر سیاحوں کی آمد کا ذریعہ بنے گا۔

مزیدخبریں