پہلی بار امریکی، روسی اور ترکی افواج کے سربراہان کی اہم ملاقات

09:12 PM, 7 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

انقرہ:  امریکی، روسی اور ترکی افواج کے سربراہان پہلی بار ملاقات کر رہے ہیں۔

ترک فوج کے مطابق ملک کے جنوبی شہر انطالیہ میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی معاملات پر بھی بات کی جا رہی ہے،  اس ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق مشترکہ معاملات خاص طور پر شام اور عراق کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔

ترک افواج کے سربراہ جنرل ہولوسی اکر، امریکی افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ اور روسی چیف آف جنرل اسٹاف والیری گیراسیموف کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی مشترکہ ملاقات ہے۔

مزیدخبریں