سابق کرکٹرز نے سیاستدانوں کو کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا

کراچی : سابق کرکٹرز نے سیاستدانوں کو کرکٹ معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔

09:05 PM, 7 Mar, 2017

کراچی : سابق کرکٹرز نے سیاستدانوں کو کرکٹ معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔عامر سہیل نے کہا پی ایس ایل فائنل کھیلنے والے کھلاڑی فورتھ اور ففتھ گریڈ کے کرکٹرز تھے، پی سی ایل فائنل پرسیاست مناسب نہیں، پی سی بی بڑے دعوے نہ کرے تاہم عمران خان کو بھی تنقید بہتر الفاظ میں کرنی چاہئے۔عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنا مناسب نہیں ہے ۔

 سرفراز نواز بولے عمران خان نے کوئی غلط بیان نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ فائنل میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے پھٹیچر برا لفظ نہیں ہے۔

 سابق کرکٹرز نے بورڈ کو پی ایس ایل فائنل کو بڑی کامیابی ماننے سے انکار کردیا۔سیاستدانوں کو بھی کھیل کے معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔

مزیدخبریں