کولالمپور: ملائیشین پولیس نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی بادشاہ کا دورہ شروع ہونے سے قبل ملائیشین پولیس نے شاہی مہمان پرحملے کی کوشش ناکام بنادی تھی ۔
بین الاقوامی اخبار ”خلیج ٹائمز “ کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسند بارود بارودسے بھری گاڑی اڑانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ، سعودی بادشاہ 26فروری سے ملائیشیاءکے دورے پر پہنچے تھے اور600افراد پر مشتمل اپنے وفد سمیت ملائیشیاء کے دورے کے بعد انڈونیشیاءچلے گئے تھے۔
انسپکٹر جنرل خالد ابوبکر نے کہاکہ ’ گزشتہ ماہ پکڑے گئے سات افراد ملائیشیاءکے دورے کے موقع پر عرب حکام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ہم نے عین وقت پر ا±نہیں پکڑلیا‘۔پکڑے گئے افراد میں ایک ملائیشین اور چھ غیرملکی ہیں جن میں ایک انڈونیشی، چاریمنی اور ایک ایشیائی باشندہ ہے ، تمام افراد کو داعش سمیت مختلف عسکریت پسند گروہوں سے تعلق کے الزام میں 21سے26فروری کے درمیان گرفتار کیاگیا، جبکہ گزشتہ چند سالوں کے دوران عسکریت پسندگروہوں سے تعلق کے الزام میں سینکڑوں افراد پکڑ ے گئے۔