ممبئی:بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ان کا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ سلمان خان کے ساتھ’ساجن،دس‘ اور’چل میرے بھائی‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے سنجے دت نے حال ہی میں دبنگ اسٹار سلمان خان کو ’مغرور‘ کہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کا کہنا ہے کہ سلمان اور ان کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے اور دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ واضح رہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے اختلاف کی خبریں آتی رہی ہیں۔سنجے دت نے کہا”میرے اور سلمان کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ’مغرور‘ کوئی برا لفظ نہیں ہے۔ یہ ایک طرح سے جذبات کا اظہار ہے۔میں مغرور ہو سکتا ہوں لیکن ایک پیارا مغرور“۔
سلمان کے ساتھ جھگڑا ہے اور نہ ہی ”مغرور“ برا لفظ ہے، سنجے دت
ممبئی:بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ان کا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ سلمان خان کے ساتھ’ساجن،دس‘ اور’چل میرے بھائی‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے سنجے دت نے حال ہی میں دبنگ اسٹار سلمان خان کو ’مغرور‘ کہا تھا۔
06:45 PM, 7 Mar, 2017