سوشل میڈیا پر بھی کپتان پر تنقید کا طوفان ،پھٹیچر ، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

06:03 PM, 7 Mar, 2017

شہباز سعیدآسی

لاہور: پھٹیچر کا بیان کپتان کیلئے وبال جان بن گیا ۔ایک ورلڈ کپ جیتنے والے نے 2 ورلڈ کپ کے فاتح کو پھٹیچر کہا ،بھارتی کھلاڑیوں نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کو سراہا، عمران خان نے عالمی سطح پر ملک کو بدنام کیا ،سوشل میڈیا پرتبصرے شروع۔  لفظ "پھٹیچر "  ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔

 کسی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان اس طرح نیا پاکستان بنانے چلے ہیں؟  پی ٹی آئی کی حمایتی خاتون نے بھی اپنے کپتان کا رویہ ناقابل قبول قرار دیا ۔

سوشل میڈیا پر ،حریفوں کے ساتھ ، حلیفوں نے بھی عمران خان کو نشانہ بنالیا 


پی ٹی آئی کی حمایتی خاتون نے عمران خان کا رویہ ناقابل قبول قرار دیا  اور کہا ڈیرن سیمی نے کپ کے ساتھ پاکستانیوں کے دل بھی جیت لئے ہیں۔

کسی نے یہ کہہ کر غصہ نکالا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے sportsmen spirit دیکھاتے ہوئے psl کو سراہا ،جبکہ عمران خان نے اپنے ہی ملک کو عالمی سطح پر شرمندہ کرویا ۔

مزیدخبریں