بنگلہ دیش میں چمڑے کے 100 کارخانے بند کرنے کا حکم

05:46 PM, 7 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی عدالت عالیہ نے شہر کے دریا ئی پانی میں زہریلا مواد منتقل کرنے والے چمڑا رنگنے کے 100 سے زیادہ کارخانے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

ماحول کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم ٴٴبنگلہ دیش انوائرمنٹل لائرز ایسوسی ایشنٴٴ کی جانب سے دائر کی گئی رٹ میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ چمڑا رنگنے کے 100 سے زیادہ کارخانوں سے نکلنے والے زہریلے مواد سے ڈھاکہ کے جنوب مغربی حصے میں بہنے والے اہم دریا 'بوری گنگا' کا پانی شدید متاثر ہورہا ہے۔

ہائی کورٹ نے ان کارخانوں کو فوری طور پر بند کرنے اور انھیں فراہم کی گئی سہولیات واپس لینے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ چمڑے کی صنعت ملک کی دوسری بڑی صنعت ہے جس میں 30000 سے زیادہ افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارخانوں سے روزانہ 22000 لیٹر زہریلا مواد خارج ہوکر دریا کے پانی میں شامل ہورہا ہے اور کینسر سمیت مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔

مزیدخبریں