دہشتگردوں کو فسا د پھیلا نے کا خمیازہ بھگتنا ہو گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

دہشتگردوں کو فسا د پھیلا نے کا خمیازہ بھگتنا ہو گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد:آپریشن ردالفساد کے تحت فسادیوں کاخاتمہ کامیابی سے جاری ہے۔ صوابی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے پاک فوج کا کیپٹن اور ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، صوابی کےعلاقے ملک آباد میں سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا اور  فائرنگ کر کے پانچ دہشت گرد وں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ  فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاکہنا ہے کہ دہشت گر د اپنے انجام کو پہنچیں گے اور فو جی جوانو ں کی قر با نی رائیگا ں نہیں جانے دیں گے۔پاک فوج کے سپہ سالار نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دہشت گردوں کو فسا د پھیلا نے کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔

مصنف کے بارے میں