بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ نے منگل کو دئیے گئے اپنے سرکاری بیان میں جنوبی کوریا میں امریکی اینٹی میزائل سسٹم کو نصب کرنے کی مخالفت کر دی، یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی میڈیا بریفنگ کہی ہے۔
چین مسلسل امریکی میز ائل سسٹم کی جنوبی کوریا میں نصب کرنے کی مخالفت کرتا آ رہا ہے انکا مزید کہنا ہے اس سسٹم کے طاقت ور ریڈار چین کی سیکورٹی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور یہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں کوئی مدد فراہم نہیں کرے گا۔
یاد رہے شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات خطے میں نئے خطرات پیدا ہو رہے ہیں جاپان اور امریکا نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔