عمران خان اپنا چھوٹا پن اور حسد چھپا نہیں پارہے :وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ

01:44 PM, 7 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی /لاہور/اسلام آباد: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اپنا چھوٹا پن اور حسد چھپا نہیں پارہے ہیں ۔ انہیں پی ایس ایل کی کامیابی میں حصہ ڈالنا چاہیے تھا ۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنا نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گفتگو سے کسی کو نہیں خود عمران خان کو نقصان پہنچے گا۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی عمران خان کی گفتگو کی مذمت کرتے ہوئے ان کے بیان کو نسل پرستانہ قراردے دیا۔فیصل سبزواری نے ان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان پاکستان مخالفین جیسا ہے ۔ پاکستان میں کرکٹ براہ راست دہشت گردی کو جواب ہے۔

مزیدخبریں