نیو یارک:انسانوں کے رویوں کا عجیب ہونا تو کوئی انہونی بات نہیں اور انسان مختلف حالات میں مختلد طریقوں سے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہیں لیکن اب پرندے بھی اس میدان میں آگے ہیں ۔امریکی علاقے بوسٹن کے مختلف مقامات سے اکٹھی کی گئی مرغیوں کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے جس میں امریکی مرغیاں ٹرکیز مردہ بلی کے گرد خاص انداز میں رقص کرتی نظر آتی ہیں جو کافی حیران کن ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغیاں اس طرح کے عمل سے بلی کے مرنے کی تصدیق کرتی ہیں کہ آیا بلی زندہ ہے یا واقعی ہی مر گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی مرغیوں کی یہ قسم دیکھنے میں چوکور سے ملتی جلتی نظر آتی ہے لیکن اس کا تعلق مرغیوں کے خاندان سے ہی ہے۔