ٹھٹھہ کے 4دیہاتوں میں شمسی توانائی سے300مکانات کوبجلی فراہم

01:05 PM, 7 Mar, 2017

کراچی:ملک میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کیساتھ نجی ادارے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،ایک نجی ادارے نے شمسی توانائی سے ضلع ٹھٹھہ کے 4دیہات کوروشن کردیا ہے۔

نجی ادارے انڈس ارتھ ٹرسٹ کی جانب سے لگائے گئے سولر پاور پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ٹھٹھہ کے 4دیہاتوں میں قائم 300مکانات کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔بجلی کی سہولت گاوں میں آنے سے بچے اور خواتین بہت خوش ہیں ۔دیہاتی بچوں کا کہنا ہے کہ بجلی آنے سے ہم بہت خوش ہیں ،اب ہم اپنے اسکول کا کام بھی رات کو کرتے ہیں اور ٹی بھی دیکھتے ہیں گرمی میں پنکھا بھی چلاتے ہیں۔

گائوں کی خواتین کہتی ہیں کہ ہم سب سے زیادہ خوش ہیں پہلے کچن میں رات کو کھانا پکانے میں مشکل ہوتی تھی اب آسانی ہوگئی ہے۔نجی تنظیم کیچیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شاہد نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 56 کلو واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے اور ہر گھر سے ماہانہ تین سو روپے بل وصول کیا جاتا ہے۔

وفاقی سکریٹری تبدیل ماحولیات سید ابواحمد عاکف نے گھارو کے قریب گوٹھ اسحاق جوکھیو میں اس پائلٹ پروجیکٹ کا

مزیدخبریں