شاہ رخ خان ،رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون آئندہ فلم میں اکھٹے کام کریں گے

شاہ رخ خان ،رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون آئندہ فلم میں اکھٹے کام کریں گے

ممبئی : بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان ،رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون فلمساز کرن جوہر کی آئندہ فلم میں اکھٹے کام کریں گے ، فلم کی کہانی شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے گرد گھومتی ہے جو ایک ہی لڑکی سے محبت کرتے ہیں۔

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان ،رنبیر کپورفلمساز کرن جوہر کی آئندہ فلم میں اکھٹے کام کریں گے لیکن ہیروئن کے کردار کے لئے دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ۔

رنبیر کپور کے کترینہ کیف کے ساتھ بریک اپ کے بعد دیپیکا پڈوکون کو فلم میں کاسٹ کرنے کا چانس زیادہ ہے ،دیپیکا رنبیر کپور کی بہت اچھی دوست بھی ہیں جبکہ دیپیکا نے سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں بھی کام کیا ہے ۔

فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ۔فلمساز کرن جوہر نے تاحال اپنی فلم کا اعلان نہیں کیا ہے ۔