مضرصحت شوارما کھانے سے سکول کے 11بچوں سمیت14،افراد کی حالت غیرہو گئی

12:17 PM, 7 Mar, 2017

چیچہ وطنی :چیچہ وطنی میں مضرصحت شوارما کھانے سے سکول کے 11بچوں سمیت14،افراد کی حالت غیر ہوگئی،متاثرہ افراد کا تعلق غفورٹاو¿ن اور 37،بارہ ایل میں مقیم دوخاندانوں سے ہے جنہوں نے رحمانی روڈ پر واقع ایک ہی فوڈ شاپ سے شوارما خریدے تھے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ذرائع کے مطابق جن متاثرہ بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ان کی عمریں3سے 14سال کے درمیان ہیں ،غفور ٹاون کے رہائشی سکول ٹیچر ندیم انجم کے مطابق شوارما کھاتے ہی اسکے بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں الٹیاں،پیچس اور قے کی شکایت شروع ہوگئی ،اسی اثنا میں گاوں37،بارہ ایل کے رہائشی خاندان کے متاثرہ افراد کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت خراب تھی، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جن متاثرہ بچوں اور دیگر افراد کاعلاج معالجہ کیا جارہا ہے۔ ان میں زینت،آمنہ ندیم،اسداللہ،محمد سمیع،محمدعظیم ،عمر ریاض،عبدالرحمٰن،محمد ذیشان،طارق محمود،عابد محمود،فوزیہ عابد،وجیہہ عابد،نواز سبحانی اورلطیف شامل ہیں۔،متاثرہ بچوں کے لواحقین نے مضر صحت شوارما فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں