واشنگٹن:افغان فوج کی صلاحیتیں انتہائی محدود ہیں جلد بڑا نقصان ہو سکتا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیلی گراف نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں پاکستان کی عسکری حکام کا حوالہ دیا گیا ہے کہ پاکستان فوج نے نئے امریکی جنرلز کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور برطانیہ نے داعش اور مقامی دہشگردوں کی پیش قدمی نہ روکی تو امریکا کا خطے میں بڑے بحران کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔
اگر افغانستان میں داعش مضبوط ہو گئی تو تو روس دوبارہ سے افغانستان میں مداخلت کر سکتا اور یہ صورت حال شام سے ملتی جلتی ہو گی اور افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا کے بعد کی صورت حال سے یہ ثابت ہو گا کہ یورپ نے اپنا کنٹرول کھو دیا ہے۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں امریکی وزیر دفاع اور افغانستان میں ریزالیوٹ سپورٹ کی حالیہ ہفتے میں اعلیٰ سطح پر ملاقاتین ہوئیں ہیں،پاک فوج کے مطابق افغانستان کنٹرول سے باہر ہو رہا ہے اگر چیزوں کودرست نہ کیا گیا تو امریکا اوراتحادیوں کو بری مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اگر داعش نے شام اور عراق کو چھوڑ دے دیا تو انکی اگلی منزل افغانستان ہو گی۔پاکستان نے کابل کو پاک افغان سرحد پر ناکافی انتظامات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،پاکستانی حکومت کے مطابق دہشتگرد ان علاقوں سے پاکستان اور افغانستان کی سرزمین پر کاروائیاں کرتے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی فوج میں تین لاکھ ااہلکار ہیں جن میں سے20ہزار جنگ کے لیے کارآمد ہیں ۔