عمران خان نے پی ایس ایل کےغیر ملکی کھلاڑیوں کو "پھٹیچر" کہہ دیا

11:36 AM, 7 Mar, 2017

لاہور: پاکستان سپر لیگ فائنل (پی ایس ایل ) تو اختتام پذیر ہو گیا مگر نئی سے نئی خبریں آنے کا سلسلہ بند نہیں ہورہا ۔

پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے پہلے تو فائنل میں آنے سے انکار کر دیا تھا مگر اب ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ  غیر ملکی کھلاڑیوں کا مذاق اُڑاتے سنے جا سکتے ہیں ۔

انہوں نے ایک میٹنگ  غیر ملکی کھلاڑیوں کو "پھٹیچر" کھلاڑی کہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے پلئیر تو کہیں سے بھی لے آئیں ۔ کوئی افریقہ سے تو کوئی کہیں سے آیا ۔یہ عام کھلاڑی تھے جنہیں کوئی نہیں پوچھتا۔

عمران خان کی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو گیاہے ۔ ان کے مخالفین کا کہناہے عمران خان نے بالکل غلط کہا ہے ۔

مزیدخبریں