لندن :پاکستانی شہری دنیا بھر میں جہاں بھی ہوں اپنی پہچان بنا ہی لیتے ہیں ،سب سے زیادہ خیرات دینے ممالک میں سر فہرست رہنے والوں میں پہلے نمبر پر رہنے والے پاکستانی شہری انسان دوستی اور رحم دلی میں بھی دنیا بھر میں اپنا مقام رکھتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی یارکشائر برطانیہ میں عمررسیدہ خاتون کی زندگی بچانےوالاعلی اختر ہیروبن گیا، روز اخبار لینے والی 86 سالہ خاتون ایک دن نہ آئی تو وہ اس کے گھر پہنچ گیا ، خاتون دل کا دورہ پڑنے کے باعث زمین پر پڑی تھی،اس نے خاتون کو اسپتال پہنچا کر اس کی جان بچا لی ۔
86برس کی آئرین نامی خاتون صبح ساڑھے9بجےاخبارخریدنےآیا کرتی تھی ،کافی وقت گزرنے کے باوجود خاتون نہ آ ئیں تو علی اخترنےپولیس بلالی۔
علی اخترپولیس کےساتھ ان کے گھر پہنچاتو وہ خاتون دل کادورہ پڑنےکےسبب11 گھنٹے سے زمین پرپڑی تھی،وہ گھرمیں تنہارہتی تھی۔
علی اخترکےپہنچنےپر ان کواسپتال منتقل کیاگیا،اگر علی اختروقت پر نہ پہنچتا تو آج خاتون زندہ نہ ہوتی،اہل علاقہ نے دکاندار علی اختر کو خراج تحسین پیش کیا