محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

11:10 AM, 7 Mar, 2017

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات سے ہفتہ کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ جبکہ بدھ سے ہفتہ کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں رش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق آج کوئٹہ، ژوب ڈویژن،خیبرپختونخوا، فاٹا، پنجاب، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہےجبکہ صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔

مزیدخبریں